عراقی پارلیمنٹ کی تحلیل کی درخواست پر فیصلہ ملتوی
Sep ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
عراق کی عدالت عظمی نے ملک کی پارلیمنٹ کی تحلیل سے متعلق کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ ملتوی کردی ہے
عراق کی اعلیٰ ترین فیڈرل عدالت کے ایک باخبر ذریعے نے شفق نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ پارلیمنٹ کی تحلیل کی درخواست پر کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنانے کی تاریخ ملتوی کر دی ہے۔
اس کیس کا فیصلہ بدھ کو سنایا جانے والا تھا جسے پھر جمعرات تک مؤخر کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صدر دھڑے کے رہنما مقتدیٰ صدر نے پارلیمنٹ کی تحلیل کے بارے میں عراق کی عدلیہ سے مداخلت کرنے کی درخواست کی تھی۔