Sep ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں منشیات کا گڑھ بن گیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بظاہر ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے بعد سے سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں منشیات کا گڑھ بن چکا ہے اور ہر روز اس ملک میں منشیات کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں منشیات کا گڑھ بن چکا ہے اور ہر روز اس ملک میں منشیات کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ ہفتہ سعودی حکام نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات کی کھیپ پکڑنے کا اعلان کیا تھا جو 47 ملین امفیٹامین کی گولیوں پر مشتمل تھا۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملک کو مغربی ثقافتی رنگ میں ڈھالنے کی نئی کوششوں کے تحت وہاں پر نافذ شدہ مذہبی و روایتی قوانین میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی گئی ہے جس کے بعد ملک میں کسینو، جوئے کے اڈوں، شراب خوری کے مراکز، مخلوظ ڈانس پارٹیوں کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے بعد سعودی عرب میں منشیات کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔

 

ٹیگس