Sep ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکہ اپنے فوجی شام سے نکال کر عراقی کردستان بھیج رہا ہے: شامی ذرائع

دہشت گرد امریکی فوج کا متعدد بکتربند گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلہ شام کے شمال مشرقی علاقوں سے عراقی کردستان میں داخل ہوا ہے۔

شام کے صوبہ حسکہ کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد امریکی فوج کی متعدد فوجی اور بکتر بند گاڑیاں ایک قافلے کی شکل میں عراقی کردستان بھیج دیئے گئے ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق، امریکی فوجی قافلہ بیس فوجی گاڑیوں پر مشتمل تھا کہ جنہیں الولید غیرقانونی سرحدی گزرگاہ سے عراقی کردستان بھیجا گیا۔ 
واضح رہے کہ امریکہ نے شام کے مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں غیرقانونی طریقے سے چھاؤنیاں بنا رکھی ہیں۔ امریکہ ان چھاؤنیوں کی آڑ میں شام کے قدرتی ذخیروں کو بھی لوٹ رہا ہے اور شام کے مختلف علاقوں پر قبضہ کرکے اپنی مستقل موجودگی کو بھی یقینی بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ 
پیر کے روز بھی امریکہ نے دسیوں دہشت گرد فوجیوں اور گاڑیوں کو صوبہ حسکہ اور دیرالزور سے عراق منتقل کیا تھا۔  
یاد رہے کہ امریکی افواج داعش دہشت گرد گروہ کے خاتمے کے بہانے شام میں داخل ہوئی تھیں اور اب جبکہ داعش حکومت کا شام میں کوئی ٹھکانہ بھی نہیں رہا تب بھی امریکی غاصب افواج نکلنے کا نام تک نہیں لے رہی ہیں۔ 

ٹیگس