Sep ۱۱, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۳ Asia/Tehran
  • عراق؛ ترکیہ کی چھاونی پر میزائل سے حملہ

عراقی ذرائع نے ملک کے شمالی علاقے میں واقع ترک فوج کی چھاونی پر میزائل حملوں کی خبردی ہے۔

صابرین نیوز کے مطابق شمالی عراق میں واقع ترک فوج کی چھاونی کو اتوار کے روز کنکورس قسم کے گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایک ماہ سے کم عرصے میں دوسری بار عراق میں ترکیہ کی فوجی چھاونی پر حملے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
گزشتہ ماہ اگیس اگست کو پہلی بار شمالی عراق کے صوبے دہوک میں واقع ترکیہ کی بامرنی نامی چھاونی کو کنکورس میزائل سے نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
کنکورس طاقتور دھماکہ کرنے والا ایک اینٹی ٹینک میزائل ہے جو دو سو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے چار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تاحال کسی گروپ نے، شمالی عراق میں ترکیہ کی فوجی چھاونی پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
ترکیہ کا دعوی ہے اس کی فوجیں پی کے کے نامی گروپ کے مقابلے کے لیے عراق میں موجود ہیں۔

ٹیگس