Sep ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۰:۰۹ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کو مزاحمتی کارروائیوں کو روکنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: بعض صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مسلسل حملوں اور گرفتاریوں کے باوجود اسرائیلی فوج کو مزاحمتی کارروائیوں کو روکنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق بعض صیہونی فوجی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے میں گزشتہ چند دنوں کے دوران مزاحمتی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور صیہونی فوج کو مسلسل چھاپوں اور گرفتاریوں کے باوجود ان کارروائیوں کو روکنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اسرائیلی ویب سائٹ "واللا" کے ملٹری رپورٹر نے بعض عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سال کے آغاز سے اب تک شوٹنگ کی 100 کارروائیاں ہو چکی ہیں اور 200 دیگر کارروائیوں کو بے اثر کر دیا گیا ہے اور ان میں سے 80 فیصد کارروائیاں جنین اور نابلس میں بھی ہوئی ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ مزاحمتی کارروائیوں کے اوسط میں اضافے کی ایک اہم وجہ حماس اور تحریک جہاد اسلامی کی جانب سے مقامی گروپوں کی حمایت کے ساتھ اردن کی سرحدوں کے ذریعے مغربی کنارے میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے اوسط میں اضافہ ہوا ہے۔

"رائ الیوم" اخبار کے مطابق، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں فلسطینیوں کو مزاحمتی کارروائیوں کے لیے کارلو وغیرہ جیسے بنیادی ہتھیار بنانے کی ضرورت تھی لیکن اب اردن کے راستے ہتھیاروں کی اسمگلنگ نے ان کے لیے ایک خطرہ پیدا کر دیا ہے اور اس نے سیکورٹی اداروں کو مجبور کیا ہے کہ وہ اردن کے راستے اسلحے کی اسمگلنگ کی کارروائیوں کو بے اثر کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔

اس سلسلے میں فلسطینی ذرائع نے گزشتہ روز اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غاصب صیہونی فوج اور آباد کاروں کے خلاف 29 مزاحمتی کارروائیاں ہوئیں جن میں سب سے اہم حملہ آباد کاروں کی گاڑیوں کو نشانہ بنانا اور فائرنگ کرنا تھا جس میں دو آباد کار زخمی ہوئے تھے۔

ٹیگس