صبرا و شتیلا میں فلسطینیوں کے قتل عام کی چالیسویں برسی
Sep ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیل کو عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
جمعے کو صبرا و شتیلا میں فلسطینیوں کےقتل عام کی چالیسویں برسی کے موقع پر اپنے ایک ٹوئٹ میں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے لکھا ہے کہ اسرائیل کی بنیاد ہی دہشت گردی، نسل پرستی، جارحیت، قتل و غارتگری اور عالمی قوانین کی پامالی پر رکھی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نسل پرست، جارح صیہونی حکومت عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوجیوں اور اس کے ایجنٹوں نے سن انیس سو بیاسی میں، صبرا و شتیلا میں قائم پناہ گزین کیمپ میں داخل ہوکر، تین روز تک فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام کیا تھا۔ سہ روزہ قتل عام کے دوران صیہونی فوجیوں اور ان کے ایجنٹوں نے ساڑھے تین ہزار فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا جن میں عورتوں اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔