Sep ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • عراق میں پارلیمانی اجلاس کا انعقاد

عراق میں شیعہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ عراقی سیاسی گروہوں میں رواں ہفتے کے دوران پارلیمانی اجلاس کی تشکیل کے بارے میں مفاہمت ہوگئی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں شیعہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے رکن محمود الحیانی نے کہا ہے کہ ستائیس ستمبر کو عراقی پارلیمنٹ کا اجلاس تشکیل دیئے جانے کے بارے میں سیاسی گروہوں میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمانی اجلاس کی تشکیل کا مقصد قوانین کی منظوری، کابینہ کی تشکیل اور شیعہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے دائرے میں صدر دھڑے کے ساتھ مفاہمت کی ضرورت ہے تاکہ عراق کے سیاسی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔ عراق میں پارلیمانی اجلاس ایسی حالت میں تشکیل پا رہا ہے کہ جب عراق کے نامزد وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے گذشتہ منگل کو ساٹھ ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی ہے جبکہ پیر کو بھی اسی طرح کی ایک نشست منعقد ہوئی جس میں عراق کی سیاسی و سیکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا تھا۔

ٹیگس