Sep ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  • شامی فوجیوں نے دہشتگرد امریکی فوجیوں کا راستہ روک دیا

شامی فوج نے ملک کے شمال مشرقی صوبے حسکہ میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کا راستہ روک کر انہیں واپس جانے پر مجبور کردیا۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فوجی گزشتہ روز صوبے الحسکہ کے دیہی علاقے قبور الغراجنه کی جانب جانا چاہتے تھے جنہیں شامی فوجیوں نے روک دیا اور انہیں واپس لوٹنے پر مجبور کر دیا۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکی فوجیوں کا یہ کارواں پانچ بکتر بند گاڑیوں اور بڑی تعداد میں فوجیوں پر مشتمل تھا۔ اس کارواں کو شامی فوج نے ایم-4 بین الاقوامی ہائی وے سے گزرنے سے روک دیا۔ یہ شاہراہ قامشلی-حسکہ کے درمیان واقع ہے۔

شامی فوج کے اس جرأت مندانہ اقدام کے سامنے امریکی دہشتگرد فوجی بے بس ہوکر اپنے حمایت یافتہ کرد ملیشیا فورس ایس ڈی ایف کے زیر کنٹرول علاقے کی طرف لوٹ گئے۔

قابل ذکر ہے کہ الحسکہ میں شامی فوج اور عوام اب تک دسیوں بار امریکی فوجیوں کا راستہ روک کر انہیں واپس لوٹنے پر مجبور کر چکے ہیں۔

ٹیگس