Oct ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • کابل دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تعلیمی مرکز میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر انچاس ہو گئی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مقامی ذرائع نے اتوار کے روز کابل میں تعلیمی مرکز میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی نئی تعداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر انچاس ہو گئی ہے، جبکہ ستانوے افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں تینتالیس لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں جبکہ چار افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق شہدا کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دہشت گردانہ بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ افغانستان میں گزشتہ مہینوں کے دوران مختلف علاقوں خاص طور پر کابل میں دہشت گردانہ حملوں میں تیزی آئی ہے اور طالبان انتظامیہ سیکیورٹی برقرار کرنے کے اپنے تمام دعوؤں کے باوجود اس طرح کے حملوں کو نہیں روک سکی ہے- کابل میں بیشتر دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے جبکہ طالبان اس گروہ کو افغانستان کے لئے خطرہ نہیں سمجھتے۔

ٹیگس