Oct ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • تل ابیب کے جنوب میں فائرنگ، 2 صیہونی زخمی

عربی و عبری ذرائع‏ نے خبر دی ہے کہ تل ابیب کے جنوب میں واقع حولون شہر میں ہونے والی فائرنگ میں دو صیہونی زخمی ہو گئے۔

اسرائیل کے ٹی وی چینل تیرہ نے پیر کو اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ زخمی ہونے والے دونوں اسرائیلی شہریوں کی حالت نازک ہے اور سیکورٹی فورس اس واقعے کا جائزہ لے رہی ہے۔ ابھی اس خبر کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ چند روز قبل بھی غرب اردن کے علاقے میں صیہونی آبادکاروں کی حامل ایک بس پر ہونے والی فائرنگ میں پانچ صیہونی زخمی ہو گئے تھے۔ اس قسم کے واقعات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ جارحیت کے جواب میں صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی انفرادی فائرنگ کی کارروائیاں تیز ہوئی ہیں۔

غرب اردن کے مختلف علاقے منجملہ نابلس، جنین، رام اللہ اور بیت المقدس اس وقت فلسطینی مجاہدین اور غاصب صیہونی فوجیوں کے درمیان لڑائی کا میدان بنے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی فوجی آئے دن مختلف بہانوں سے فلسطینیوں کو شہید، زخمی اور گرفتار کرتے رہتے ہیں جبکہ فلسطینی بھی صیہونی مخالف کارروائیاں انجام دے کر ان کے جارحانہ اور دہشتگردانہ اقدامات کا جواب دیتے ہیں۔

 

ٹیگس