شمالی عراق پر ترکیہ کا تازہ حملہ، بڑے پیمانے پر علاقے کے عوام کی نقل مکانی
صوبہ دھوک میں مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے ایک بار پھر شمالی عراق پر حملہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق ترک فوج نے عراق کے دھوک صوبے کے العمادیه علاقے میں پی کے کے، کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پی کےکے، کے 2 افراد مارے گئے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے کانی ماسی، علاقے پر مسلسل حملوں کی وجہ سے اس علاقے سے 70 گھرانے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ترک فوجی، عراقی سرزمین پر غیرقانونی موجودگی کے ساتھ ہی عراقی عوام اور فوجیوں کو حملوں کا نشانہ بھی بناتے رہتے ہیں ۔
عراقی صدر کے دفتر نے کچھ دنوں قبل شمالی عراق پر ترکی کی جارحیتوں کی مذمت کرتےہوئے کہا تھا کہ عراق پر ترک فوج کے باربار کے حملے بغداد کے اقتداراعلی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور اچھی ہمسائگی کے منافی ہیں ۔
ترکیہ نے حالیہ برسوں میں پی کے کے ، کے عناصر کی سرکوبی کے لئے عراق کے خلاف جارحیت کی تھی ۔اس جارحیت پر حکومت عراق اور دیگر ممالک نے سخت ردعمل ظاہرکیا تھا ۔