شام میں امریکہ سے وابستہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں اضافہ
شام میں روس کے امن مرکز نے اس ملک میں امریکہ سے وابستہ دہشت گردوں کی سرگرمیاں تیز ہونے کی خبر دی ہے۔
ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق شام میں روس کے امن مرکز کے نائـب سربراہ اولگ یگوروف نے اعلان کیا ہے کہ شام میں امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں ںے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔
شام میں امریکہ کے اس وقت بیس اڈے قائم ہیں جن میں دو ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔
المیادین ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے عناصر کو امریکی فوج کی جانب سے ٹریننگ دی جا رہی ہے۔
شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے حال ہی میں ایک بیان میں تاکید کی کہ شام میں امریکہ کی فوجی موجودگی غیر قانونی ہے اور امریکہ کو چاہئے کہ فوری طور پر شام کی سرزمین ترک کردے۔
امریکی فوجی اور ان سے وابستہ دہشت گرد عناصر ایک عرصے سے شام میں غیر قانونی طریقے سے ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں جو نہ صرف شام کا تیل بلکہ اس ملک کے گندم کی بھی لوٹ مار میں سرگرم رہنے کے علاوہ شامی شہریوں کے خلاف جارحانہ اوردہشت گردانہ اقدامات بھی کرتے رہتے ہیں۔