عراقی فضایہ کی فوجی کاروائی
عراق میں داعش کا سرغنہ ہوائی حملے میں ہلاک
Oct ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
داعش کا مقامی سرغنہ عراقی فضائیہ کی بمباری میں مارا گیا ہے۔آپریشن کے دوران داعش کے دیگر دو دہشت گردوں کے مارے جانے کی بھی اطلاع ہے۔
عراقی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق داعش کا مقامی سرغنہ عراقی فضائیہ کی بمباری میں مارا گیا ہے۔
آپریشن کے دوران داعش کے دیگر دو افراد بھی مارے جانے کی اطلاع ہے۔
الحشدالشعبی کے ترجمان کے مطابق عراق کے علاقے کرکوک میں حملہ کی تیاری کرنے والا ایک اور گروہ بھی فوجی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا اور اس گروہ کے دو افراد کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
2017ءمیں عراقی حکومت نے داعش دہشت گردوں کے خاتمے کا اعلان کیا تھا جس نے عراق کے بہت بڑے علاقے پرقبضہ کرلیا تھا۔
داعش کے باقی ماندہ عناصر عراق کے مختلف علاقوں جیسے بغداد، صلاح الدین، دیالہ، کرکوک، نینوا اورانبیار میں اب بھی گاہے بگاہے دہشت گردانہ کاروائیاں کرتے رہتے ہیں۔