Oct ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
  •  بصرہ میں حشد الشعبی اور دہشت گردوں میں جھڑپیں، 12 دہشتگرد ہلاک

عراق کے شہر بصرہ سے حشد الشعبی اور دہشت گرد عناصر کے مابین جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے مرکز کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے جس کے بعد حشد الشعبی کے جوانوں نے جوابی کارروائی کرکے بارہ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 
رپورٹ کے مطابق، دہشت گردوں نے کم از کم چودہ راکٹوں سے حشد الشعبی کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا تھا لیکن سارے کے سارے راکٹ اس مرکز کے اطراف میں واقع رہائشی مکانات سے ٹکرائے یا پھر قریب کی نہر میں جا گرے۔ 
بتایا جا رہا ہے کہ حشد الشعبی نے ان حملوں پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر راکٹوں کی برسات کردی ۔ 
باخبر ذرائع کے مطابق، عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے التنومہ علاقے پر بھی دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنایا اور حملہ آوروں کو پسپائی پر مجبور کردیا۔ 

ٹیگس