Oct ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
  • بحرین، حکومت مخالفین کو پھر سزائے موت

ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ بحرین کی حکومت نے 4 مخالفین کی سزائے موت کا حکم جاری کردیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ہیومن رائٹس واچ اور بحرین سینٹر فار رائٹس اینڈ فریڈمز نے بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے 4 مخالفین کو سزائے موت کی خبر دی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ورلڈ ہیومن رائٹس واچ اور "بحرین کے حقوق و آزادی" کے مرکز نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ بحرین کی عدالتوں نے حال ہی میں 4 بحرینی مخالفین کو موت کی سزا سنائی ہے۔

انسانی حقوق کے ان اداروں نے خبر دی ہے کہ دی گئی سزائیں ظالمانہ ٹرائلز اور تشدد کے تحت حاصل کیے گئے اعترافات پر مبنی ہیں۔

ورلڈ ہیومن رائٹس واچ اور "بحرین رائٹس اینڈ فریڈمز" مرکز کے مشترکہ بیان میں امریکہ، انگلینڈ اور یورپی یونین کی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ منامہ حکومت پر سزائے موت اور عدالت کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

یہ بیان ایسے وقت جاری کیا گیا ہے کہ جب بحرین کی حکومت پارلیمانی انتخابات کرانے کی تیاری کر رہی ہے اور بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے حال ہی میں اس ملک میں 12 نومبر کو پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس الیکشن کا اپوزیشن نے بڑے پیمانے پر بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس