Oct ۱۸, ۲۰۲۲ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
  • سعودی شہزادے کی مغربی ممالک کو دھمکی، ویڈیو وائرل
    سعودی شہزادے کی مغربی ممالک کو دھمکی، ویڈیو وائرل

سعودی شہزادے نے مغربی ممالک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک جان لیں کہ ہم جہاد اور شہادت کے علمبردار ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ایک سعودی شہزادے نے مغربی ممالک کو دھمکی دی کہ انہیں سعودی عرب کی مملکت کو نقصان پہنچانے کا کوئی حق نہیں ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے سے مغربی ممالک بالخصوص امریکہ میں بڑے پیمانے پر عدم اطمینان پیدا ہو گیا ہے جبکہ مغرب کو شدید توانائی کے بحران کا سامنا ہے۔

مذکورہ بحران کے پیش نظر ایک سعودی شہزادے نے مغربی ممالک کو آل سعود حکومت کو کسی بھی قسم کا نقصان پہچانے کی بابت خبردار کیا ہے۔

سعودی عرب کے الرولہ قبیلے کے سردار اور سعودی کے بادشاہی نظام کے بانی عبدالعزیز آل سعود کے پوتے سعود بن فواز الشعلان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ انگریزی اور فرانسیسی دونوں زبانوں میں کہتے نظر آ رہے ہیں کہ ان تمام لوگوں کے لیے جو اس ملک کو دھمکیاں دیتے ہیں، ہم سب جہاد اور شہادت کے دلدادہ ہیں، یہ میرا پیغام ان تمام لوگوں کے لیے ہے جو سمجھتے ہیں کہ وہ ہمیں دھمکی دے سکتے ہیں۔

دوسری جانب یہ ویڈیو سوشل میڈیا خاص طور پر مغربی ذرائع ابلاغ میں خوب وائر ہو رہا ہے۔

اس ویڈیو پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے صارفین پوچھ رہے ہیں کہ کیا اس شہزادے کا سعودی عرب میں کوئی سرکاری عہدہ ہے؟

اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار کو کم کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب مغرب یوکرین کی جنگ کی وجہ سے ایندھن کے بحران کا شکار ہے اور اوپیک پلس کے سب سے زیادہ بااثر اراکین طور پر سعودی عرب کے اس فیصلے نے امریکا کو غصہ دلا دیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے 13 اکتوبر کو CNN کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اوپیک پلس کے اس اقدام کے واشنگٹن اور ریاض کے تعلقات پر شدید اثرات مرتب ہوں گے۔

ٹیگس