Oct ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • امریکہ نے ریاض کو نئے ہتھیار دینے سے ہاتھ کھینچ لیا؟

امریکہ ریاض کو نئے ہتھیار دینے سے ہاتھ کھینچ سکتا ہے۔

سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سنیٹر ریس کونز نے بتایا ہے کہ اس بات کا پورا امکان ہے کہ جو بائیڈن سعودی عرب کی جانب سے ہتھیاروں کی خریداری پر پابندی عائد کردیں۔

ڈیموکریٹ پارٹی سے وابستہ سینٹر کرس مرفی نے بھی سعودی عرب کو دیئے جانے والے ہتھیاروں پر پابندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو چاہئے کہ سعودی عرب کو ان دو سو اسّی فضائی دفاعی سسٹم سے محروم کردے جو ریاض کو دیئے جانے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے بھی جمعرات کو دعوی کیا تھا کہ تیل کی قیمت کم نہ ہونے پر مبنی اوپیک پلس کے فیصلے میں سعودی عرب کا مرکزی کردار ہے لہذا واشنگٹن ریاض کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرے گا۔

واضح رہے کہ اوپیک پلس کے رکن ممالک نے کچھ عرصے قبل پیداوار سے روزانہ بیس لاکھ بیرل تیل کم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کئی امریکی اعلی عہدیداروں نے وائٹ ہاؤس سے سعودی عرب اور امارات سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا۔

وائٹ ہاؤس نے دعوی کیا ہے کہ اوپیک پلس کا فیصلہ روسی فوج کے آپریشن کی کھلی حمایت کے مترادف ہے۔

ٹیگس