Oct ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • حماس اور شام کے درمیان تعلقات کے فروغ کا عزم

حماس کے ایک رہنما نے کہا کہ مستقبل قریب میں شام کے ساتھ ہمارے تعلقات تیزی سے فروغ پائیں گے۔

المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ اپنی تنظیم کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں تمام اہم مسائل اور معاملات پر اتفاق رائے پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری ساری توجہ علاقے میں اسرائیلی منصوبوں کو ناکام بنانے پر مرکوز ہے۔ 
حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ علاقے کی صورتحال فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ اسرائیل کے مقابلے میں امت مسلمہ کی توانائیوں کو یکجا کیا جائے۔ 
حماس کے سینیر رہنما نے فلسطینی عوام اور فلسطینی امنگوں کی حمایت پر شام کی حکومت اور عوام کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس اور شام کے درمیان تعلقات کی بحالی انتہائی خوشگوار نتائج کی حامل ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ حماس کے ایک نمائندہ وفد نے بدھ کے روز دمشق میں صدر بشار اسد سے ملاقات اور باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال گیا ہے۔

ٹیگس