صیہونی ٹیلی کام میں حماس کے جاسوس گرفتار کرنے کا صیہونی ریاست کا دعوی
صیہونی ذرائع ابلاغ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے لئے کام کرنے والے تین جاسوسوں کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے جو اسرائیل کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونیکیشن ادارے میں حماس کے لئے جاسوسی کر رہے تھے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ صیہونی ناجائز ریاست نے اسرائیل کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں تین جاسوس گرفتار کر لئے ہیں جو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے لئے جاسوسی کر رہے تھے۔
ان تین افراد پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے جنگ کے دوران حماس کو اسرائیلی ٹیلی کمیونیکیشن اور اس کے نیٹ ورک کے بارے میں بہت حساس معلومات جنگ میں استفادہ کے لئے فراہم کی تھیں۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ ان تین افراد میں سے دو نے 2015 میں ترکی کا دورہ کیا تھا جہاں پر حماس کے انٹیلی جنس افسران نے ان کو خفیہ معلومات کے حصول کےلئے ٹآسک دیا تھا۔ حماس نے ان دو افراد کے ذمہ مشن سپرد کیا تھا کہ کسی بھی اسرائیل اور مقاومت جنگ کے دوران یہ ٹیلی کمیونیکیشن اور موبائل نیٹ ورکس میں گھس کر تخریب کاری اور ان نیٹ ورکس میں خلل ڈالیں گے۔
یاد رہے کہ چند دن پہلے خبر آئی تھی کہ موساد نے ایران کےلئے جاسوسی کے الزام میں موساد کےاندر ایران ڈیسک کے سربراہ کو معطل اور 6 اعلی افسروں کو مختلف بہانوں سے خود ہی موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔