فلسطینی اتھارٹی صیہونی حکومت کی سیکورٹی تنظیم بن گئی، زیاد النخالہ
جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی غرب اردن میں صیہونی حکومت کی سلامتی کے ایک ذریعے میں تبدیل ہو گئی ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے تاکید کی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ ایک سیکورٹی تنظیم میں تبدیل ہو گئی ہے جو اسرائیل کی سلامتی کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کر رہی ہے اور اس کی اسے اجرت بھی کم مل رہی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت غرب اردن کے عوام سے مزدوروں کی مانند رویہ اختیار کئے ہوئے ہے اور جب فلسطینی احتجاج کرتے ہیں تو اس علاقے میں فوج بھیج کر فلسطینیوں کی سرکوبی، ان کا قتل عام اور ان کی زمین جائیداد قبضانے اور ان کے مکانات مسمار کئے جانے جیسے اقدامات عمل میں لاتی ہے۔
اس سے قبل جہاد اسلامی فلسطین کے ایک سینیئر رہنما محمد شلح نے بھی فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فلسطینی شہدا کے خون سے وفاداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی مجاہدین کا ساتھ دے۔