افغانستان، داعش کے دو سرغنے ہلاک
Oct ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
افغانستان میں طالبان انتظامیہ نے داعش کے دو سرغنوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔
طالبان کمانڈر قاری امین اللہ طیب نے بتایا ہے کہ شمالی افغانستان کے صوبے تخار کے ضلع دشت قلعے میں انجام پانے والے ایک آپریشن کے دوران داعش کے دو اہم سرغنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
دوسری جانب عبوری طالبان انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا ہے کہ مشرقی کابل میں داعش کے خفیہ ٹھکانے پر حملے کے دوران لڑکیوں کے اسکول پر حملہ میں ملوث دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے۔
افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد اس ملک میں درجنوں دہشت گردانہ حملے ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔
طالبان کی جانب سے داعش کی سرکوبی کے وعدے کے باوجود یہ گروہ افغانستان میں بدستور حملے کر رہا ہے۔