Oct ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم، اقوام متحدہ نے بھی آواز بلند کی

اقوام متحدہ نے 2022 کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے میں 118 فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے خبر دی ہے کہ اس سال کے آغاز سے اب تک 118 فلسطینی صیہونی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کی ترجمان "روینا شامدسانی" نے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اپنی ہفتہ وار کانفرنس میں 2022 کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے میں 118 فلسطینیوں کی شہادت کی اطلاع دی۔

اقوام متحدہ کی اس اہلکار کے حوالے سے آناتولی خبررساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ شہید ہونے والوں میں 26 بچے اور 5 خواتین شامل ہیں جنہیں اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں شہید کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صیہونی آباد کاروں کے ہاتھوں ایک بچے سمیت تین فلسطینی شہید ہوئے۔

اس سلسلے میں اسرائیل اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے کمیشن نے گزشتہ جمعرات کو بتایا تھا کہ وہ صیہونی حکومت کے خلاف نسل پرستی کے الزامات کی تحقیقات کرے گا۔

اس کمیشن نے گزشتہ ہفتے اپنی دوسری رپورٹ جاری کی تھی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا تھا کہ وہ اسرائیلی غاصبانہ قبضہ ختم کرائے۔

ٹیگس