Oct ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • مہنگائی اور مصری کرنسی کی قدر گرنے کے خلاف مظاہروں کی کال دینے پر دسیوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
    مہنگائی اور مصری کرنسی کی قدر گرنے کے خلاف مظاہروں کی کال دینے پر دسیوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر 11 نومبر کومظاہروں کی کال دینے کے الزام میں مصرمیں دسیوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں قاھرہ اور الیجیزہ صوبوں سے کی گئیں اور آزاد کئے گئے سیاسی قیدیوں کو بھی دوبارہ گرفتار کیے جانے کی خبر ہے

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مصر میں سیکورٹی فورس نے 11 نومبر کو مظاہروں کی سوشل میڈیا پر کال دینے کے الزام میں دسیوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

العربی الجدید ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق وکلاء اور انسانی حقوق کے اداروں نے اعلان کیا ہے کہ ان افراد کو سوشل میڈیا پر مظاہروں کی کال دینے کے الزام میں قاہرہ اور غزہ کے صوبوں سے گرفتار کیاگیا ہے۔

مظاہروں کی یہ کام مصر میں مہنگائی اور اقتصادی سیاسی پالیسوں کے خلاف دی گئی ہے۔

انسانی حقوق کی مصری تنظیم انسانی حقوق فرنٹ نے اعلان کیا ہے کہ الشرقیہ صوبے سے کم سے کم 25 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ 90 افراد کو وادی النظرون ، برج العرب اور مجصہ کی جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

مظاہروں کی اس تازہ کال کے بعد مصر میں امریکی سفارت خانے نے اپنے بیانیے میں کہا کہ امریکی شہری مظاہروں کی جگہ پر جانے سے پرہیز کریں

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مصری کرنسی کی قدر میں زبردست کمی ہوئی ہے جس سے ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوسکتی ہے اور وسیع پیمانے پر مظاہرے ہوسکتے ہیں۔

مصر میں امریکی سفارت خانے  نے اعلان کیا ہے کہ مصری کرنسی کی قدر میں کمی سے بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوسکتے  ہیں اور امریکی شہری ان مظاہروں کی جگہوں سے دور رہیں۔

امریکی سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسے ان مظاہروں کی جگہ کا علم نہیں ہے لیکن اس سے پہلے قاہرہ کا میدان التحریر ان مظاہروں کا مرکز رہا ہے۔

گزشتہ روز مصری کرنسی کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 23 مصری پاؤند کی غیر معمولی سطح تک پہنچ گئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر مظاہروں کی کال کی خبریں عوام میں گردش کرنے لگی تھیں۔

ٹیگس