Oct ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۲:۲۶ Asia/Tehran

ویسٹ بینک کا علاقہ صیہونی حکومت کے لئے نا امن ہوگیا ہے اور اس چیز نے اسرائیل کی نیند حرام کر دی ہے۔

اس سے پہلے تک صیہونی حکومت ویسٹ بینک علاقے کو اپنے لئے سب سے پرامن علاقہ تصور کرتی تھی اور یہ سوچتی بھی نہيں تھی کہ یہاں کچھ ایسے واقعات پیش آ سکتے ہیں جو اس کے لئے خطرناک ثابت ہوں۔ 

ابھی حال ہی میں ویسٹ بینک میں عرین الاسود نامی مزاحمتی گروہ کی تشکیل اور ان کی جانب سے مسلسل کارروائیوں کی وجہ سے اسرائیل کی نیند حرام ہو گئی۔ 

کچھ دن پہلے کچھ فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی آبادکاروں اور فوجیوں پر حملے کئے جبکہ غرب اردن کے شہر الخلیل میں فلسطینی نوجوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ 

 

ٹیگس