Nov ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں مزید 6 فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

شہاب نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی شہید اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔

شہید ہونے والے ان دو فلسطینیوں میں سے «فاروق سلامه» جہاد اسلامی کی فوجی شاخ سرایا القدس کے کمانڈروں میں سے تھے۔

غاصب صیہونی فوصجیوں نے جمعرات کی صبح بھی شمال مغربی بیت المقدس کے علاقے بیت دقو میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بیالیس سالہ فلسطینی شہید ہوگیا۔ گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران بیت دقو میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہونے والا یہ دوسرا فلسطینی ہے۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے بدھ کے روز بھی بیت دقو کے رہنے والے چون سالہ فلسطینی شہری کو گولیاں ماری تھیں جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا تھا۔

ٹیگس