یمن کے الحدیدہ صوبے پر وسیع سعودی حملہ
Nov ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
جارح سعودی اتحاد نے ایک بار پھر یمن پر شدید حملہ کیا ہے۔
المسیرہ نیوز چینل نے اطلاع دی ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جاسوسی اور ڈرون طیاروں نے یمن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الجبلیہ اور حیس کے علاقوں میں خفیہ پروازیں انجام دی ہیں۔ اس خبر کی یمن کی فوج اور عوامی فورس کے مشترکہ کمان نے بھی تصدیق کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحاد نے صوبہ الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر راکٹ بھی برسایا ہے اور حیس اور جبلیہ علاقوں پر بھاری گولہ باری بھی کی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ علاقوں کو دو بار ڈرون میزائلوں سے بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
ادھر یمنی افواج نے سعودی اتحاد کو خبردار کیا ہے کہ حملے جاری رہنے کی صورت میں، ریاض اور ابوظہبی کو صنعا کی سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔