Nov ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین کے الخلیل علاقے کی صورتحال بدتر ہوگئی

صیہونی فوجیوں نے الخلیل علاقے کے دو دیہاتوں کا محاصرہ کر لیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتےہوئے اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل کے جنوب میں دو دیہاتوں کے داخلی راستے بند کر دیئے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے دو دیہاتوں کے داخلی راستے بند کر دیئے اور ان دیہاتوں میں فلسطینی شہریوں کی آمد و رفت پر روک لگا دی ہے۔

فلسطین کی خبر رساں ایجنسی وفا نے "مسافر یطا" کی دیہی کونسل کے سربراہ "نضال یونس" کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے جنبا اور المرکز کے دو دیہاتوں کے داخلی راستے کو بند کر دیا ہے اور شہریوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کے حکام نے چند روز قبل دھمکی دی تھی کہ وہ اس علاقے کا سفر کرنے والی کسی بھی گاڑی کو ضبط کر لیں گے اور ڈرائیور پر جرمانہ عائد کردیں گے۔

اس رپورٹ کے مطابق مسافر یطا گاؤں کے مکینوں کو صیہونی آباد کاروں کی جانب سے مستقل جبری نقل مکانی کے خطرے کا سامنا ہے اور وہ صیہونی فوجیوں اور آباد کاروں کے روزانہ حملوں، ان کی جانب سے مکانات کے انہدام اور کسانوں اور چرواہوں کو در بدر کرنے جیسے اقدامات کا سامنا کر رہے ہیں۔

صیہونی فوجیوں اور آباد کاروں کے حملوں کے نتیجے میں اس سال 185 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں دو تہائی سے زیادہ کا تعلق مغربی کنارے سے تھا۔

ٹیگس