عراق نے کویت کے خلاف سلامتی کونسل سے رجوع کرلیا
Nov ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
عراق نے فاؤ کی بندرگاہ پر حملے کے معاملے میں کویت کے خلاف سلامتی کونسل سے رجوع کرلیا ہے۔
ایک عراقی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ حکومت بغداد نے کویت کی جانب سے فاؤ کی بندرگاہ پر حملے کے معاملے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کی کوشش تیز کردی ہے۔
مذکورہ عراقی ذریعے کا کہنا تھا کہ کویت نے خور عبداللہ کی جیٹیوں کے ستونوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا ہے جس کا مقصد فاؤ کی بندرگاہ تک رسائی کو محدود اور حتی بند کرنا ہے۔
اس سے پہلے عراق کے سابق رکن اسمبلی کاظم فنجان الحمامی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کویت عراق کے موقف سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ کویت نے فاؤ کی بندرگاہ کے داخلی راستے کو بند کردیا ہے اور علاقےکا نیا نقشہ سلامتی کونسل کو پیش کر رہا ہے۔