شام کی فوج امریکی فوج کے سامنے دیوار بن گئی
شام کی فوج نے ملک کے شمال مشرقی علاقے حسکہ میں دہشتگرد امریکی فوجی کاررواں کو روک دیا۔
سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے الحسکہ کے گردو نواح میں واقع دیہی علاقے قبور الغراجنه میں دہشتگرد امریکی فوجیوں اور اسی طرح قسد کے دہشتگردوں کے قافلے کو روک دیا اور انہیں واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ دہشتگردوں کے اس فوجی کاروان میں 8 گاڑیاں شامل تھیں۔
دو ہفتے قبل بھی شام کی فوج نے شہر قامشلی کے گردو نواح میں واقع دیہی علاقوں الدمخیه اور تل ذهب میں دہشتگرد امریکی فوجیوں اور اسی طرح قسد کے دہشتگردوں کے قافلے کو روک دیا اور انہیں واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ دہشتگردوں کے اس فوجی کاروان میں 7 گاڑیاں شامل تھیں۔
ایران اور روس کی مدد سے شام میں دہشتگردوں کے مقابلے میں ملکی فوج کی پوزیشن مضبوط ہو جانے کے بعد سے اب تک بارہا یہ اتفاق پیش آ چکا ہے کہ شام کی سرحدوں کے اندر غیر قانونی طور پر موجود نام نہاد امریکی فوجیوں کا راستہ روک کر انہیں واپس لوٹنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔