Nov ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کی نئی بستیاں اور فلسطینی در بدر

غاصب صیہونی حکام نے بیت المقدس اور اس کے مضافات میں اڑتیس نئی صیہونی بستیوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

بیت المقدس کے امور کے ماہر فخری ابودیاب نے کہا  ہے کہ تل ابیب، بیت المقدس کے قدیم علاقوں کو یہودی رنگ دینے کی سرتوڑ کوشش کر رہا ہے۔ ابودیاب نے بتایا کہ صیہونی حکام بیت المقدس کی فلسطینی شناخت ختم کرکے اس میں صیہونیوں کو بسانے اور آبادی کے تناسب کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ صیہونی حکام فلسطینیوں کو اپنی ہی زمین پر بھی تعمیرات کی اجازت نہیں دے رہے ہیں تا کہ بیت المقدس کے حقیقی باشندوں کو ان سرزمینوں سے نکال باہر کئے جانے اور غرب اردن پر مکمل قبضے کا راستہ ہموار ہوسکے۔

قابل ذکر ہے کہ غاصب اسرائیلی، صیہونی بستیاں تعمیر کرکے فلسطینی سرزمینوں کو ہڑپنے اور جغرافیائی تبدیلی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کو اپنے ناجائز اور غیرقانونی اقدامات میں امریکہ کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے۔

 

ٹیگس