Nov ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
  • فٹبال ورلڈ کپ کی سعودی ٹیم کا کھلاڑی ڈوپنگ کے باعث ٹیم سے باہر

سعودی عرب کی فٹبال فیڈریشن نے ڈوپنگ میں ملوث ایک کھلاڑی کو عالمی کپ میں شرکت کرنے والی ٹیم کی فہرست سے باہر کر دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: سعودی عرب کی فٹبال تیم کے فرانسیسی کوچ نے دو روز پہلےعالمی کپ میں شریک ہونے والی ٹیم کا اعلان کیا تھا لیکن سعودی فٹبال فیڈریشن نے بعد کے ممکنہ نتائج سے خائف ہو کر کوچ کی فائنل کردہ ٹیم سے ایک کھلاڑی فھدالمولد کو باہر نکال دیا ہے۔

ڈوپنگ کے خلاف اقدام کرنے والی بین الاقوامی کمیٹی نے فھدالمولد کے خلاف ڈوپنگ الزامات کا کیس دوبارہ کھول دیا ہے اور فھدالمولد کے بجائے نواف العابد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے اس کھلاڑی کے ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے اور عالمی بدنامی کے ڈر سے بچنے کے لئے اس کھلاڑی کو عالمی فٹبال کپ کی ٹیم سے باہر نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیگس