Nov ۱۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • شامی فوج کا داعش پر کرارا وار، ۱۶ ہلاک

شامی فوج نے ملک کے جنوبی علاقے درعا میں داعش کے خلاف ایک آپریشن کرتے ہوئے سولہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سحر نیوز/عالم اسلام: شام میں نام نہاد خلافت اسلامیہ کے خاتمے اور وہاں پر داعش کی باضابطہ شکست کے باوجود اس ٹولے کے عناصر چھوٹی چھوٹی ٹکڑیوں کی شکل میں ظاہر ہو کر شامی عوام اور فوجیوں پر حملے کرتے رہتے ہیں جس میں آئے دن شام کے عوام کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

انہیں دہشتگردوں کے صفائے کے لئے شام کی فوج نے دو ہفتے قبل ایک نئے آپریشن کا آغاز کیا تھا جس کے تحت گزشتہ روز اُس نے ایک کارروائی کے دوران درعا شہر میں سرگرم ۱۶ داعشی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

گزشتہ ہفتے بھی درعا ہی میں شامی فوج کی ایک کارروائی کے دوران چوبیس داعشی ہلاک کئے گئے تھے۔

خیال رہے کہ شام میں سکیورٹی بحران دوہزار گیارہ میں امریکہ سعودی عرب اور انکے اتحادیوں کے حمایت ہافتہ دہشتگردوں کے ہاتھوں شروع ہوا تھا جس کا بنیادی مقصد علاقے کی صورتحال کو فلسطین پر قابض صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا۔

ٹیگس