غزہ آتش زدگی میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو ایران کی تعزیت
Nov ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۵ Asia/Tehran
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے جبالیہ کیمپ میں آتشزدگی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطین کی غزہ پٹی میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا:
’’ہم اپنے فلسطینی بھائیوں، فلسطینی قوم اور آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو دلی تعزیت پیش کرتے ہیں، ہم دعاگو ہیں کہ خداوند تعالیٰ مرحومین کو غریق رحمت اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔
یاد رہے کہ غزہ کے شمال میں واقع جبالیہ کیمپ میں ایک رہائشی عمارت میں گزشتہ شب زبردست آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے 21 افراد جاں بحق ہو گئے۔