امارات اور سعودی فورسز کے کنٹرول والی بندر گاہ پر ڈرون حملہ
یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ حضر موت میں واقع الضبه بندر گاہ پر جو امارات اور سعودی فورسز کے کنٹرول میں ہے دھماکہ ہوا ہے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: الخبر الیمنی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایک ڈرون نے الضبه بندر گاہ کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملہ ایک غیر ملکی آئل ٹینکر کے آنے کے فورا بعد ہوا ہے۔
یمنی فورسز کے آپریشن روم کے مطابق سعودی عرب الحدیدہ سمیت یمن کے مختلف علاقوں میں جاسوس ڈرون طیاروں کا استعمال کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ 18 دسمبر 2018 کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں سعودی عرب اور یمنی حکومت کے مابین الحدیدہ میں جنگ بندی کو لے کر اتفاق ہوا تھا اور اس کے بعد بھی جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی گئی تھی مگر سعودی عرب نے اس معاہدے کی پابندی نہیں کی اور اس کی جانب سے اس معاہدے کی روزانہ کی بنیادوں پر خلاف ورزی ہوتی رہی ہے۔
سعودی اتحاد بدستور یمنی عوام پر اقتصادی و معیشتی دباؤ ڈالنے کے حربے استعمال کر رہا ہے۔
سعودی عرب اب تک بارہا بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمنی عوام سے متعلق غذا، دوا اور ایندھن کے حامل طیاروں اور بحری جہازوں کو یمن پہنچنے سے روک چکا ہے۔
اس وقت یمن، سات برس سے زائد عرصے سے جاری سعودی اتحاد کی جارحیت کے نتیجے میں صدی کے بدترین انسانی المیے سے روبرو ہے۔