Nov ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
  • عراق; داعش کے 6 خطرناک دہشتگرد گرفتار

عراقی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے 6 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے ترجمان یحیی رسول نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موصول ہونے والی خفیہ اطلاعات کے بعد اربیل صوبے میں دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف ایک کارروائی کی گئی جس کے دوران دہشتگرد گروہ داعش کے 6 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ داعش کے یہ دہشتگرد شمالی بغداد اور الانبار میں سرگرم تھے۔

واضح رہے کہ2017ء میں عراقی حکومت نے داعش دہشت گردوں کی باضابطہ شکست کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کوئی بھی علاقہ مذکورہ تکفیری و صیہونی ٹولے کے اختیار میں نہیں رہ گیا تھا۔

تاہم داعش کے باقی ماندہ عناصر عراق کے مختلف علاقوں جیسے بغداد، صلاح الدین، دیالیٰ، کرکوک، نینوا اور انبار میں اب بھی گاہے بگاہے دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس