Nov ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • کابل میں بم دھماکہ، دو افراد جاں بحق

کابل سے ایک بم دھماکے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل پولیس کے سربراہ خالد زدران نے بتایا ہے کہ دارالحکومت میں ہونے والے اس کار بم دھماکے میں دو لوگ مارے گئے ہیں جن کی شناخت اس وقت تک نہیں ہو پائی ہے۔ 
بتایا جا رہا ہے کہ اس وقت تک کسی نے شخص یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی ہے۔ 
طالبان کی حکومت کے دعووں کے برخلاف اب تک افغانستان میں قیام امن مکمل طور پر نافذ نہیں ہوسکا ہے جس کا مشاہدہ مسلسل دہشت گردانہ واقعات کی شکل میں کیا جاسکتا ہے۔ 
دوسری جانب افغانستان کے صوبہ تخار کی پولیس کے ترجمان عبدالمبین صافی نے تالقان شہر میں دستی بم حملے کی خبر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ 
گذشتہ ہفتے بھی اسی علاقے میں اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ بھی رونما ہوا تھا۔

ٹیگس