اقوام متحدہ کی ایلچی کی عراقی صدر سے ملاقات
Nov ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
عراق میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی ایلچی ہینس بلا سخارت نے صدر عبدالطیف رشید سے ملاقات کی ہے۔
عراق ذرائع کا کہنا ہے کہ ہینس بلاسخارت اور صدر عبدالرشید لطیف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
عراقی صدر نے تارکین وطن کے معاملے اور اقتصادی مسائل سمیت بہت سی دوسرے مشکلات کے حل میں اقوام متحدہ کے موثر کردار کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعاون اور بات چیت کے ذریعے علاقائی امن و سلامتی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔