جارح سعودی اتحاد اپنی حرکتوں سے باز آنے والا نہیں، ایک اور آئل ٹینکر روکا
Nov ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۷:۴۹ Asia/Tehran
یمن کی آئل کمپنی نے جارح سعودی اماراتی اتحاد کے ہاتھوں ایندھن کے حامل ایک یمنی جہاز کو روک لئے جانے کی خبردی ہے ۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی یمن کی آئل کمپنی کے ترجمان عصام المتوکل نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی - اماراتی اتحاد نے پیٹرول کے حامل ایک یمنی بحری جہاز کو روک لیا ہے اور اسے الحدیدہ بندرگاہ میں لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی۔
یمن کی آئل کمپنی نے زور دے کر کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کا یہ اقدام «پریموری» جہاز کی تلاشی لینے اور اس کے پاس اقوام متحدہ کا لائسنس موجود ہونے کے باوجود انجام پایا ہے۔ یمنی آئل کمپنی کا کہنا ہے کہ روکے گئے جہاز میں کئی ہزار ٹن پیٹرول موجود ہے۔
المتوکل نے سعودی اتحاد سے مطالبہ کیا کہ روکے گئے ان بحری جہازوں کو فورا آزاد کرے کیونکہ یمن کو ایندھن کی سخت ضرورت ہے۔