حامد کرزئی کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم
Nov ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
افغانستان میں طالبان انتظامیہ نے سابق صدر حامد کرزئی کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم کردی۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کے قریبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ طالبان انتظامیہ نے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار حامد کرزئی کو افغانستان سے باہر جانے کی اجازت دے دی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حامد کرزئی اپنے ذاتی سفر پر جرمنی جانے والے ہیں تاہم ابھی اس سفر کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی پندرہ اگست دو ہزار اکیس کو طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان سے باہر نہیں گئے اور کابل میں ہی رکے رہے۔ حامد کرزئی کے بقول طالبان انتظامیہ نے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی تھی۔