Nov ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • صیہونی ذرائع ابلاغ نے اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا

صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ قدس کارروائی اچھی منصوبہ بندی کا نتیجہ تھی۔

سحر نیوز/عالم اسلام: گزشتہ بدھ کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں پندرہ منٹ کے فاصلے سے دو دھماکے ہوئے جن میں کم از کم دو صیہونی ہلاک اور سینتالیس زخمی ہو گئے تھے۔

اس کامیاب آپریشن کے بعد صیہونی ذرائع ابلاغ نے یہ اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکوں کی منصوبہ بندی بڑے اچھے انداز میں کی گئی تھی اور ان دھماکوں نے غاصب ریاست کی سکیورٹی اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کو حیران کر دیا۔

واضح رہے کہ اب فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں رہائش پذیر فلسطینی استقامتی تنظیموں اور جوانوں نے اپنی سرگرمیوں میں ایک بنیادی تبدیلی پیدا کرتے ہوئے مسلحانہ جد و جہد کا عزم کر لیا ہے اور انہوں نے حالیہ بم دھماکے کر کے غاصب حکومت کو خبردار کرنے کے ساتھ ساتھ انکی سکیورٹی کی صورتحال کی بھی قلعی کھول دی ہے۔

ماہرین کے مطابق گزشتہ بدھ کو فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں ہوئے پے در پے دو دھماکوں نے یہ واضح کر دیا ہے صیہونی حکومت کی دہشتگردی اور اسکے مسلسل جارحانہ اقدامات کے جواب میں اب فلسطینی جوانوں کے اندر جذبہ انتقام کی آگ خاصی شعلہ ور ہو چکی ہے۔

ٹیگس