Dec ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کابل میں اعلی پاکستانی سفارت کار پر ناکام قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: افغان وائس ایجنسی آوا پریس کے مطابق سلامتی کونسل کے جاری کردہ بیان میں، انیس سو اکسٹھ کے ویانا کنونشن کی بنیاد پر سفارت خانوں اور سفارتی مراکز کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
عبوری طالبان انتظامیہ کی وزارت خارجہ نے بھی کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسندوں کو غیر ملکی سفارت خانوں کی سرگرمیوں میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی پاکستانی ناظم الامور پر حملے کی مذمت کی۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایک بیان جاری کرکے کہا تھا کہ کابل اس کے سفارت خانے کے ناظم الامور عبدالرحمان نظامانی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور کا نشانہ پاکستانی ناظم الامور تھے لیکن وہ اس حملے میں محفوظ رہے تاہم ان کا ایک محافظ زخمی ہوگیا۔

ٹیگس