Dec ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • مزار شریف میں بم دھماکہ، متعدد جاں بحق و زخمی

افغانستان کے شمالی صوبے بلخ کے صدر مقام مزار شریف میں آئل کمپنی کے ملازمین کی بس میں ہونے والے دھماکے میں نو افراد جاں بحق اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: افغانستان کے شمالی صوبے بلخ کے صدر مقام مزار شریف میں آئل کمپنی کے ملازمین کی بس میں ہونے والے دھماکے میں نو افراد جاں بحق اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔

مزار شریف میں ہوئے دھماکے کے بعد کی تصویر

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے بلخ کے صدر مقام مزار شریف میں حیرتان میں سید آباد کراسنگ پر یہ دھماکہ منگل کی صبح ہوا جس میں نو افراد جاں بحق اور دس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ابھی اس دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔یہ دھماکہ صوبے سمنگان میں ایک مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کے ایک ہفتے بعد ہوا۔افغانستان کے مختلف علاقوں منجملہ کابل کی ایک مسجد، کابل میں پاکستان کے سفارت خانے اور صوبے سمنگان میں ایک مدرسے میں حال ہی میں کئی دھماکے اور دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ طالبان کے دعووں کے برخلاف اب تک افغانستان میں قیام امن مکمل طور پر نافذ نہیں ہوسکا ہے جس کا مشاہدہ مسلسل دہشت گردانہ واقعات کی شکل میں کیا جاسکتا ہے۔یہ ایسی حالت میں کہ طالبان انتظامیہ داعش دہشت گرد گروہ کو اپنے ملک کے لئے خطرہ بھی نہیں سمجھتی۔ 

 

ٹیگس