Dec ۰۷, ۲۰۲۲ ۲۲:۳۸ Asia/Tehran
  • نئے مزاحمتی گروہ نے اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، پھر نصیب ہوئی شکست...

فلسطین کے نئے مزاحمتی گروہ عرین الاسود کا کہنا ہے کہ ہم نے غاصب صیہونی حکومت کو نابلس پر حملہ کرنے سے روک دیا۔

سحر نیوز/عالم اسلام:  ایک بیان میں مزاحمتی گروہ "عرین الاسود" نے اعلان کیا ہے کہ عوام کی حمایت سے نابلس پر صیہونی حکومت کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 دسمبر بروز بدھ فجر کے وقت مزاحمتی گروہ "عرین الاسود" نے عوام کے ساتھ مل کر اسرائیلی دشمن کے نابلس شہر پر حملے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

"القدس" خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عرین الاسود کے مجاہدین اور مزاحمت کاروں نے غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کو آگ اور دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا اور انہیں شدید زخمی کردیا جبکہ مزاحمت کاروں میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

اس فتح کے بعد عوام نے مزاحمت کاروں اور مجاہدین کے ساتھ مل کر ’’اللہ اکبر‘‘ کے نعرے لگا کر اس فتح کا جشن منایا۔

قبل ازیں غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ عرین الاسود کو تباہ کر کے وہ مغربی کنارے کے تمام علاقوں پر حملہ کر دے گی۔

ٹیگس