Dec ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
  • عراق میں خونریز احتجاج ، 27 افراد ہلاک و زخمی

عراق کے صوبے ذیقار میں ایک شخص کو عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے خلاف ہوئے احتجاج میں 27 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق احتجاج اور جھڑپیں حیدر الزیدی کی رہائی کیلئے شروع ہوئیں۔ حیدر الزیدی کو عراقی اداروں اور سرکاری مراکز کی توہین کرنے کے جرم میں 3 سال قید کی سزا ہوئی ہے۔

مشتعل مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے مابین ناصریہ شہر کے البہو اسکوائر میں جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں کئی سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل افراد نے ذیقار میں گورنر ہاؤس کی پرانی عمارت کے سامنے ایک سکیورٹی اہلکار کو آک لگا دی۔

عراق میں محمد شیاع السودانی کے وزیر اعظم بننے کے بعد یہ پہلا خونریز مظاہرہ اور احتجاج تھا۔

ٹیگس