Dec ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے یوم تشکیل کے موقع پر غرب اردن میں ایک بڑے اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں غزہ کے محاصرے کے خاتمے کے لئے بھرپور جد و جہد پر زور دیا گیا۔

سحر نیوز/عالم: فلسطینی ذرائع کے مطابق ہزاروں فلسطینیوں پر مشتمل اس اجتماع میں فلسطین کے پرچم کے ساتھ ساتھ ایسے پلے کارڈ اٹھائے گئے تھے جن پر غزہ کے محاصرے کے فوری خاتمے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔ 
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سربراہ جمیل مزہر نے اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے محاصرے کا خاتمہ اس تحریک اور مزاحمتی تنظیموں کی ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے مادر وطن سے محبت کرنے والے تمام فلسطینیوں کے تعاون کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ 
جمیل مزہر نے صاف الفاظ میں کہہ دیا کہ مزاحمتی تنظیمیں فلسطین کے کسی بھی محلے، قصبے، شہر یا کیمپ میں رہنے والے فلسطینی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گی اور صیہونی دشمنوں کے گھناؤنے خواب کو شرمندہ تعبیر ہونے نہیں دیں گی۔ 
 

ٹیگس