Dec ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط

سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان اور برطانوی وزیردفاع بن والیس نے فوجی اور دفاعی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: سعودی نیوز ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان اور برطانوی وزیر دفاع بن والیس نے اس معاہدے پر دستخط کئے۔

سعودی وزیر دفاع نے بی اے ای سسٹمز کمپنی کا دورہ بھی کیا جہاں پر انہیں ٹائیفون جنگی طیاروں اور اس میں استعمال ہونے والے مختلف ہتھیاروں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے سال 2020 میں ڈھائی بلین ڈالر کے ہتھیار دوسرے ممالک سے خریدے تھے، اس کے علاوہ امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور دوسرے ممالک سے بھی کئی بلین ڈالر کے ہتھیار ہر سال خریدے جاتے ہیں۔

اعداد و شمار اور بین الاقوامی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب نے 2014ء میں یمن جنگ کے آغاز سے اب تک دفاعی میدان میں نہ صرف بڑے عسکری معاہدے کئے ہیں بلکہ اپنے جنگی جنون سے ملکِ یمن کو آٹھ سال کی مسلسل جنگ میں جھونک کر اُسے بھوک پیاس، ویرانی اور صدی کے سب سے بڑے انسانی بحران سے دوچار کیا ہے۔

ٹیگس