Dec ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
  • دہشت گرد امریکی فوج کا ایک اور قافلہ شام میں داخل

شامی ذرائع کے مطابق دہشت گرد امریکی فوج کا ایک اور قافلہ شمالی شام میں داخل ہوا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: جنگی ساز و سامان کے ساتھ دہشت گرد امریکی فوجیوں کا ایک اور قافلہ شام میں داخل ہو گیا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق فوجی ٹرکوں، ٹینکروں اور جنگی ساز وسامان کے ساتھ دہشت گرد امریکی فوجیوں کا یہ قافلہ، عراق سے ملنے والی الولید غیر قانونی گذرگاہ سے شام میں الحسکہ کے علاقے الشدادی میں داخل ہوا ہے جس کا مقصد شام میں امریکی فوجی ٹھکانوں کو تقویت پہنچانا ہے۔
حالیہ چند ماہ کے دوران امریکہ نے ہزاروں کی تعداد میں فوجی ٹرک، اسلحہ اور دیگر فوجی سازوسامان غیر قانونی طور پر شام منتقل کیا ہے جبکہ امریکی فوجیوں کی شام میں موجودگی کا مقصد شام میں دہشت گردوں کی حمایت اور اس ملک کے قومی ذرائع‏ کی لوٹ مار کرنا ہے حالانکہ شامی حکام نے بارہا تاکید کی ہے کہ شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی غیر قانونی اور شام کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے۔
شامی حکومت نے امریکہ کی فوجی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شام سے امریکی فوجی انخلا کا بارہا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ٹیگس