Dec ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
  • نابلس میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ اور بیت لحم میں مسلح جھڑپیں

غرب اردن میں نابلس کی صیہونی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے ساتھ ہی بیت لحم پر حملہ کرنے والے صیہونی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں بیت لحم کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا اورفلسطینیوں کے رہائشی مکانات کا محاصرہ کرلیا جس کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان شدید مسلح جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے بیت لحم کے لئے اپنے مزید فوجی روانہ کر دیئے جس کے بعد معالی کے علاقے میں شدید دھماکہ ہوا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جای ہے۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہ کشیدہ صورت حال ایسی حالت میں بنی ہوئی ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ عزائم پر بارہا خبردار کیا ہے۔ صیہونی فوجی اور انتہا پسند صیہونی آباد کار آئے دن مسلمانوں کے قبلہ اول کو جارحیت کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اس مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہتے ہیں اور وہ مسلمانوں کے قبلہ اول کی زمان و مکان کے لحاظ سے تقسیم کی اپنی ناپاک سازش کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ٹیگس