Dec ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

جعلی صیہونی ریاست کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ غزہ کے اطراف میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: فلسطینی خبر رساں ایجنسی سماء کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے ترجمان آویخای ادرعی نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا جاسوس ڈرون طیارہ اسکائی لارک غزہ کی پٹی کے اطراف میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔  اس رپورٹ کے مطابق ڈرون کی تباہی کا جائزہ لینے کیلئے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اس ڈرون طیارے کو فلسطینیوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا۔

صیہونی میڈیا نے چند دن پہلے صیہونی فوج کے حوالے سے خبر دی تھی کہ مغربی کنارے میں فلسطینی مجاہدوں کی تیز ہوتی کاروائیوں کو روکنے کے لئے جنین اور نابلس میں حملہ آور ڈرون طیارے استعمال کئے جائیں گے۔

مغربی کنارے خصوصاً نابلس اور جنین میں فلسطینی مجاہدوں کے مسلحانہ مقابلے نے جعلی صیہونی حکمرانوں کو پہلے سے زیادہ پریشان کر دیا ہے کیونکہ اس سے پہلے وہ صرف غزہ میں فلسطینی استقامت و مزاحمت کے بارے میں پریشان تھے۔

یاد رہے کہ جعلی صیہونی حکومت سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار ہوتی جا رہی ہے اور آبادکار صیہونی، فلسطین چھوڑ کر دوسرے ممالک جانے پر غور کرنے لگے ہیں۔

ٹیگس