Dec ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • اسرائیل پریشان، غزہ میں مزاحمتی افواج کا نیا میزائلی تجربہ

مزاحمتی گروہوں نے غزہ کے ساحلی علاقے میں میزائل ٹیسٹ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ ہفتے کی صبح غزہ کے ساحل سے سمندر کی جانب کئی میزائل داغے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تجربہ فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کی مکمل تیاری کے اعلان اور صیہونی دشمن کو خبردار کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے گذشتہ چند برس کے دوران حاصل ہونے والے تجربات اور تکنیکی معلومات کو بروئے کار لاتے ہوئے راکٹ، میزائل اور ڈرون ٹیکنالوجی میں تیزرفتار ترقی کی ہے جس کا عملی نمونہ گذشتہ سال کی جنگ میں دیکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مئی سن دو ہزار اکیس میں مزاحمتی افواج نے غزہ اور مسجد الاقصی پر صیہونی جارحیت کے جواب میں، تل ابیب سمیت سیکڑوں صیہونی شہروں اور بستیوں کو چار ہزار راکٹوں اور میزائلوں کا نشانہ بنایا اور غاصب صیہونی حکام کو جنگ بندی پر مجبور کردیا۔

ٹیگس